0
Tuesday 24 Nov 2020 23:42

دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں مسترد کر دیں

دفتر خارجہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں مسترد کر دیں
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو ممکنہ طور پر تسلیم کرنے کی بےبنیاد قیاس آرائیوں کو قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔ وزیراعظم واضح کرچکے ہیں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے جائز حق خودارادیت کی قطعی حمایت کرتا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے دیرپا امن کے لیے اقوام متحدہ کی  قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل ضروری ہے۔ پاکستان 1967ء کی سرحدات اور دارالخلافہ القدس الشریف پر مشتمل آزاد ریاست فلسطین کا حامی ہے۔
خبر کا کوڈ : 899762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش