0
Thursday 26 Nov 2020 23:11

جماعت اسلامی کا تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ

جماعت اسلامی کا تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ڈیڑھ ماہ کیلئے بند کئے جانے والے فیصلے کو غیر دانشمندانہ اور تعلیم دشمنی پر مبنی فیصلہ قرار دیتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ شعبہ تعلیم کی سینڑل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ سرکاری کالجز میں کتابوں کے قومی ادارے نیشنل بک فاؤنڈیشن کراچی کے دفتر کی جانب سے منکر حدیث اور قادیانی نواز مصنف کی کتب کی فراہمی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جہوریہ پاکستان میں الحاد اور لادنیت کے پرچار کی ایک خطرناک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دین و مذہب کی بنیاد ہی علم پر رکھی گئی ہے، ہمارے نبی مہربان (ص) پر پہلی وحی بھی علم کے بارے میں نازل ہوئی۔

شعبہ تعلیم کے صوبائی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے کہا کہ پاکستان بننے سے آج تک ملک کے ہر شعبہ میں قادیانی لابی اثر انداز ہے، حج کی فارم سے ختم نبوت کا خانہ ختم کرنے سے لیکر تعلیمی اداروں میں قادیانی نواز کتب کی فراہمی تک وفاقی وزیر تعلیم کا کردار مشکوک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ایک بار پھر بندش سے تعلیم کا نقصان اور خاص طور پر پرائیوٹ اسکول اور اس سے وابستہ افراد متاثر ہونگے۔ اجلاس میں انجینئر انتصار غوری، حنیف جدون اور عظیم صدیقی کی سربراہی میں مختلف کمیٹیاں بھی بنائی گئی، جو کہ تعلیمی اداروں میں قادیانی نواز و یکساں نصاب کے نام پر الحاد و لادنیت کو نصاب میں شامل کرنے کا جائزہ، تعلیمی اداروں کو جلد کھولنے کیلئے اسکول مالکان و تعلیمی ماہرین پر مشتمل تعلیمی کنوشن اور صوبائی وزیر تعلیم سے ملاقات کرکے اپنے خدشات و تحفظات سے آگاہ کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 900176
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش