0
Saturday 28 Nov 2020 07:54

جلسہ روکنےکیلئے ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی ہوں گی، محمد زبیر

جلسہ روکنےکیلئے ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی ہوں گی، محمد زبیر
اسلام ٹائمز۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے میں اگر حکومت گرفتاریاں کرتی ہے تو اسے لاکھ ڈیڑھ لاکھ گرفتاریاں کرنی پڑیں گی اور ہم گرفتاریوں کیلیے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ مریم نواز گرفتار ہوں لیکن حکومت کے بلنڈرز کا کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ ہم نے لائحہ عمل بنا لیا ہے کہ کس کی گرفتاری پر کیا جواب دینا ہے۔ واضح رہے کہ ملتان میں اپوزیشن کی تحریک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے پہلے قلعہ کہنہ قاسم باغ کو درجنوں کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 20 سے زائد مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جن میں یوسی کے سابق چیئرمین بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 900395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش