0
Saturday 28 Nov 2020 19:29

مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء آمد، شہباز شریف سے اظہار تعزیت

مولانا فضل الرحمان کی جاتی امراء آمد، شہباز شریف سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم کے صدر اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن لاہور پہنچ گئے۔ اٸیرپورٹ پر رہنما جمعیت علماء اسلام (ف) بلال احمد میر، حافظ عبدالرحمن، محمد زاہد درانی (ایم این اے) نے استقبال کیا۔ مولانا کا استقبال کرنے کیلئے پارٹی رہنما زین العابدین، محمد عمر میر، منظور آفریدی، بلال درانی بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن ایئرپورٹ سے جاتی امراء پہنچے جہاں انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ مولانا فضل الرحمان لاہور میں 13 دسمبر کو ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسہ کے حوالے سے پارٹی رہنماوں سے مشاورت بھی کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 900494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش