1
Monday 30 Nov 2020 22:07

سعودی اتحاد کے آپریشن روم پر یمن کا کامیاب میزائل حملہ، متعدد کمانڈرز سمیت 7 فوجی ہلاک

سعودی اتحاد کے آپریشن روم پر یمن کا کامیاب میزائل حملہ، متعدد کمانڈرز سمیت 7 فوجی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ علاقائی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی شہر مأرب میں واقع جارح سعودی اتحاد کے فوجی اڈے "تداوین" میں واقع مشترکہ آپریشن روم پر یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے کامیاب میزائل حملہ کیا گیا ہے جس میں جارح اتحاد کے متعدد کمانڈرز سمیت کم از کم 7 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع کی جانب سے گذشتہ شب اعلان کیا گیا تھا کہ یمنی میزائل فورسز نے صوبہ مأرب میں واقع تداوین فوجی اڈے کے مشترکہ آپریشن روم کو بدر میزائل کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ جنرل یحیی سریع کے مطابق اس حملے میں جارح سعودی اتحاد کے 8 کمانڈر ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

عرب ای مجلے الخبر الیمنی کے مطابق یمنی میزائل حملے میں مارے جانے والے جارح سعودی کمانڈروں میں پائلٹ کرنل سعید حمدان الاسمری، کرنل عبد اللہ عایض البقمی، میجر محمد سعد المبارک، کیپٹن عبد اللہ صالح الغامدی اور جارح سعودی فوج کے 3 سپاہی بنام خالد عزیز العتیبی، مساعد اللحیانی اور فہد بطاح الشمری ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ای مجلے حیروت نے لکھا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز شہر مأرب کے اندر تداوین فوجی چھاؤنی کے انتہائی قریب پہنچ چکی ہیں جبکہ آج ہونے والی لڑائی میں یمنی فورسز نے مسجد تداوین تک پیشقدمی کر لی ہے۔ واضح رہے کہ تداوین شہر مأرب اور گردونواح میں جارح سعودی اتحاد کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے جبکہ قبل ازیں یمنی فورسز نے شہر مأرب کے قریب واقع ماس فوجی اڈے پر بھی اپنا کنٹرول بحال کر لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 900889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش