0
Tuesday 1 Dec 2020 13:02

شہباز شریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست

شہباز شریف اور حمزہ کی رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی پے رول پر رہائی کی مدت میں توسیع کی درخواست دیدی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پے رول پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی ہے جس میں توسیع کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو درخواست دی گئی ہے۔ عطا تارڑ نے درخواست میں کہا کہ بہت سارے لوگ ہیں جو والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے افسوس اور تعزیت کےلئے ملنے آنا چاہتے ہیں، لہذا ان کے پے رول میں توسیع کی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جمعہ 27 نومبر کو 5 روز کے لیے پے رول پر رہا کیا تھا۔ ان کی رہائی کی مدت آج یکم دسمبر تک ہے۔ نواز اور شہباز شریف کی والدہ کا 22 نومبر کو لندن میں انتقال ہوا تھا۔ ان کی میت خصوصی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور لائی گئی اور 28 نومبر کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جاتی امرا میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 901017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش