?>?> نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حلف اٹھا لیا - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 1 Dec 2020 23:08

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حلف اٹھا لیا

نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ نومنتخب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گلگت میں ہوئی، گورنر جی بی راجہ جلال حسین مقپون نے خالد خورشید سے حلف لیا۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ میر افضل، سپیکر سید امجد زیدی، چیف سیکرٹری سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دوسری جانب وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں نہیں آئے، نومنتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں عمران خان کی شرکت کا امکان تھا، تاہم سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اب نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 901104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش