0
Wednesday 2 Dec 2020 22:53

پی ڈی ایم مزاحمت اور شہباز شریف مفاہمت کیجانب رواں دواں ہیں، حافظ حسین احمد

پی ڈی ایم مزاحمت اور شہباز شریف مفاہمت کیجانب رواں دواں ہیں، حافظ حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت مزاحمت اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مفاہمت کی جانب رواں دواں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کے فائنل راؤنڈ میں مذاکرات کے ذریعے اپوزیشن کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی شخصیت کے خلاف بھی کوئی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی یا بڑے میاں مزاحمت اور چھوٹے میاں مفاہمت کا ڈھونگ ہی رچاتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل شریف کا سیاسی کھیل ہی ”پیسہ پھینک تماشا دیکھ“ ہے، لیکن اس دور میں چونکہ طلب کچھ زیادہ رہی ہے، اب نہ صرف تازہ ترین حساب بلکہ ماضی میں خردبرد کرنے والوں کو بھی حساب دینا پڑیگا۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے موقع پر آل شریف کی دولت پر رال ٹپکانے والے لہک لہک کر کہہ رہے تھے کہ”وہ مال لگائیں گے اور ہم جے یو آئی جان“ اور عملاً ایسا ہی ہوا۔

 
خبر کا کوڈ : 901301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش