0
Thursday 3 Dec 2020 00:17

خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس کو تبدیل کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس کو تبدیل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نئے آئی جی پولیس کے اب تک فائنل ہونے والے نام چند دنوں میں وزیراعظم ہاؤس بھجوانے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، جس میں پہلے نمبر پر امتیاز الطاف جبکہ دوسرے نمبر پر کلیم امام اور تیسرے نمبر پر محسن بٹ کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ موجودہ آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو آئی بی میں تعینات کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے جلد وفاقی حکومت کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 901320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش