0
Thursday 3 Dec 2020 14:05

مقبوضہ کشمیر، 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی

مقبوضہ کشمیر، 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کر لی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ وادی میں تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑا اور شوپیاں میں 2 بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پہلا واقعہ ضلع کپواڑا میں پیش آیا جہاں بارڈر سکیورٹی فورس کے ہیڈکانسٹیبل نے ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار لی، دوسرا واقعہ ضلع شوپیاں کے علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کے اہلکار نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ بھارتی حکام نے دونوں اہلکاروں کی خودکشی کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکشی سے متعلق کیس درج کر لیا گیا ہے جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات بھی جاری ہیں تاہم خودکشی کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور دیگر سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں خودکشی کے واقعات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں، ایک رپورٹ کے مطابق جنوری 2007ء سے لیکر اب تک 483 بھارتی فوج کے اہلکار خودکشی کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 901400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش