0
Thursday 3 Dec 2020 15:13

خصوصی اہلیت کے حامل افراد بھی ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

خصوصی اہلیت کے حامل افراد بھی ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی اہلیت کے حامل افراد سے متعلق کہنا ہے کہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد بھی ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے لئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد میں سندھ سب سے آگے ہے، خصوصی اہلیت کے حامل افراد بھی ہر قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں، ان افراد کو مواقع دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر معاشرے کی بہبود میں اپنا حصہ بھرپور انداز میں مِلا سکیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پی پی پی حکومتوں نے سرکاری محکموں میں ملازمت کے لئے خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے لئے 5 فیصد کوٹہ متعارف کرایا ہے، نہ صرف کوٹہ مختص کیا بلکہ اس پر عمل درآمد بھی کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشنز پر عمل درآمد کے تمام اسٹینڈرز پر بھی سندھ آگے ہے، سندھ اسمبلی نے سال 2017ء میں سندھ ڈفرنٹلی ائبلڈ پرسنس ایکٹ-2014 منظور کیا تھا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مذکورہ بل میں مزید ترامیم بھی کیں تاکہ خصوصی اہلیت کے حامل افراد کو درپیش مشکلات کا زیادہ سے زیادہ ازالہ کیا جاسکے، مذکورہ بل کے تحت خصوصی افراد کو خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد بھی قرار دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی خصوصی اہلیت کے حامل افراد کی فلاح و بہبود کے لئے اقدام کرے گی تا کہ معاشرہ بھی خصوصی اہلیت کے حامل افراد کی خصوصی صلاحیتوں سے استفادہ کرسکے۔
خبر کا کوڈ : 901410
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش