?>?> وہ دن دور نہیں جب نااہل نیازی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا، پی ڈی ایم ملتان - اسلام ٹائمز
0
Monday 7 Dec 2020 23:42

وہ دن دور نہیں جب نااہل نیازی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا، پی ڈی ایم ملتان

وہ دن دور نہیں جب نااہل نیازی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا، پی ڈی ایم ملتان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام رہنماوں و کارکنوں پر درج مقدمات اور گرفتاریوں کے خلاف چوک کمہارانوالہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے دوران لیگی رہنماوں و کارکنوں سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنماوں و کارکنوں پر درج مقدمات اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی۔ پارٹی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جتنا مرضی ظلم کرلے، نہ مقدمات سے ڈرنے والے ہیں نہ ہی گرفتاریوں سے لیکن وہ دن دور نہیں جب نااہل نیازی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور انہیں اپنے کئے کا حساب دینا پڑے گا، جو جمہوری حکومت کے نام پر آمریت سے بھی بدتر انداز میں صلیبی کردار ادا کر رہے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ لاہور کے جلسہ میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ پی ڈی ایم سٹی وضلع ملتان کے زیراہتمام جامعہ قاسم العلوم کے باہرملتان جلسہ کے دوران کارکنوں کی گرفتاریوں اور مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کی۔ اس موقع پر شیخ طارق رشید، قاری طسین، زاہد مقصود، منیر لنگاہ، ملک انور، شاہد خان، میاں جمشید، عبدالرحمن فری، اختر عالم قریشی، جلیل خان بابر، قاری محمد یسین سمیت دیگر نے کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عمرانی حکومت جلد اپنے انتقام کو پہنچنے والی ہے، حکومت کی گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ نے ثابت کر دیا ہے حکمرانوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان جلسہ کے دوران پی ڈی ایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، ہم حکمرانوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد پی ڈی ایم کے کارکنوں کیخلاف درج کیے گئے مقدمات ختم کیے جائیں ورنہ پی ڈی ایم ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائے گی۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما شیخ طارق رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اور کارکنان متحد ہیں، 13دسمبر کو لاہور میں تاریخ ساز جلسہ ہوگا جوکہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کرسیوں پر پابندی لگائیں ان کے لئے دریاں ہم بچھائیں گے، ملتان کے کامیاب جلسہ کے بعد لاہور کا جلسہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے غاصب حکمرانوں کا جلد خاتمہ کرے گا جنہوں نے غریب عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کردی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 902289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش