0
Wednesday 9 Dec 2020 12:27

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیری نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج اور پولیس نے ضلع پلوامہ کے علاقے تکن میں محاصرہ کر کے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ اس دوران قابض فوج کے اہلکاروں نے تین بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ تینوں شہید نوجوان مجاہدین تھے جو ایک مقابلے میں جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب ضلع کلگام کے علاقے مال پورہ میں بھارتی فوج کی گاڑی نے ضعیف العمر کشمیری شہری کو کچل کر شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد بھارتی فوجی باآسانی جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے اور اس واقعے کو حادثہ قرار دے کر دبا دیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع بارہمولا میں دستی بم کے حملے میں 4 عام شہری زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 902607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش