0
Saturday 12 Dec 2020 19:10

عراق و شام کے سرحدی علاقوں پر امریکی B-52 بمبار طیاروں کی پرواز

عراق و شام کے سرحدی علاقوں پر امریکی B-52 بمبار طیاروں کی پرواز
اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق و شام کے مشترکہ سرحدی علاقوں پر امریکہ کے B-52 بمبار طیاروں کو ٹریس کیا گیا ہے۔ عرب ای مجلے المعلومہ کے مطابق عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج سہ پہر کے وقت شام و عراق کے سرحدی علاقوں پر چند ایک امریکی B-52 بمبار طیاروں کو ٹریس کیا گیا ہے جبکہ ان طیاروں کے پرواز کرنے کی وجہ سے تاحال آگاہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ قبل ازیں امریکی فوجی حکام نے میڈیا کو اطلاع دی تھی کہ امریکی فوج کی جانب سے متعدد B-52 بمبار طیاروں کو مغربی ایشیائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 903359
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش