0
Tuesday 29 Dec 2020 16:32

کابینہ کی نیب اور امریکی ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری

کابینہ کی نیب اور امریکی ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ نے نیب اور امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے درمیان معاہدے کی منظوری دیدی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور امریکی ادارے ایف بی آئی کے درمیان ایک معاہدے کی منظوری دے دی۔ گزشتہ دنوں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نیب نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایف بی آئی کے ساتھ معاہدے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا جبکہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے اس معاہدے کی مخالفت بھی کی تھی کیونکہ اس سے سیاسی تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔ کابینہ اجلاس میں نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی دی گئی۔ نوشہرہ کینٹ کے قریب ریلوے کی 9.7 کنال زمین پر نوشہرہ ملٹری لینڈ نے کثیرالمنزلہ عمارت کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جس وزارت دفاع اور وزارت ریلوے میں تنازع پیدا ہوا تو یہ معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیج دیا گیا تھا۔

کابینہ نے گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے خلاف اقدام کے لئے فرنٹیئر کور (ایف سی) کی تین سال کے لئے تعیناتی کی منظوری دے دی۔ گلگت بلتستان حکومت نے ٹمبرمافیا سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت سے فورس تعینات کرنے کی درخواست کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 906880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش