?>?> غریبوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے، مایاوتی - اسلام ٹائمز
0
Sunday 3 Jan 2021 19:24

غریبوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے، مایاوتی

غریبوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے، مایاوتی
اسلام ٹائمز۔ بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے سودیشی ویکسین کا خیرمقدم کرتے ہوئے مودی حکومت کو غریبوں کے لئے مفت ویکسی نیشن کا مشورہ دیا ہے۔ مایاوتی نے اتوار کو ایک ٹوئٹ کیا کہ نہایت ہی خطرناک کورونا وائرس کے سلسلے میں دیسی ویکسین کا خیرمقدم اور سائنسدانوں کو بہت ساری مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت سے ایک خصوصی گزارش ہے کہ ملک میں سبھی ہیلتھ ورکروں کے ساتھ اس سماج کے انتہائی غریب افراد کو مفت ویکسی نیشن کی سہولت دی جائے تو یہ مناسب ہوگا۔ واضح رہے کہ ویکسی نیشن کی تیاری میں جٹی مودی حکومت نے ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے ڈرائی رن کا آغاز کیا ہے۔ 5 جنوری سے ریاست کے دوسرے اضلاع میں ڈرائی رن مہم چلائی جائے گی۔ یو پی کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں حفاظتی ٹیکوں کی مہم جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 907819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش