?> سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اہمیت اختیار کر گئے - اسلام ٹائمز
0
Thursday 14 Jan 2021 00:19

سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اہمیت اختیار کر گئے

سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اہمیت اختیار کر گئے
اسلام ٹائمز۔ آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کیلئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ 48 سینیٹرز اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، ان کی جگہ نئے سینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی کی درپردہ مشاورت جاری ہے۔ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں جبکہ (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی چیئرمین شپ کے لیے بطور امیدوار صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا اور اس کے لیے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لئے زیر غور ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے بھی سینیٹ انتخابات پر مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی اپنے امیدوار کا نام پی ڈی ایم کے سامنے رکھے گی جبکہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے مسلم لیگ (ن) یا جے یو آئی کے ساتھ مشاورت ہوگی، اتفاق رائے ہونے کی صورت میں متفقہ امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 909989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش