1
0
Saturday 16 Jan 2021 18:26

فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ، سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہوگیا

فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ، سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر کا فیصلہ ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں نیا اپوزیشن لیڈ کون ہوگا؟ تحریک انصاف نے فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ سندھ میں نئے اپوزیشن لیڈر ہوں گے جبکہ بلال غفار سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ اس سے قبل پارلیمانی لیڈر کے منصب پر تھے۔

بلال غفار صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 103 سے رکن منتخب ہیں، بلال غفار اس سے قبل پی ٹی آئی ضلع شرقی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ گورنر ہاؤس میں مشاورت کے بعد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  گورنر سندھ ایم کیو ایم سے ملاقات میں تعاون بھی مانگیں گے۔
خبر کا کوڈ : 910558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

فضل سبحان خان اعوان
Pakistan
یہ اچھا فیصلہ ہے، مگر فردوس شمیم نقوی کو کونسا عہدہ وفاق میں ملے گا۔
منتخب
ہماری پیشکش