?>?> کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ طبی اہلکاروں کو لگاکر سماج اپنا قرض ادا کررہا ہے، نریندر مودی - اسلام ٹائمز
0
Saturday 16 Jan 2021 20:21

کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ طبی اہلکاروں کو لگاکر سماج اپنا قرض ادا کررہا ہے، نریندر مودی

کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ طبی اہلکاروں کو لگاکر سماج اپنا قرض ادا کررہا ہے، نریندر مودی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ کورونا ٹیکہ کاری مہم کے پہلے مرحلے میں تین کروڑ طبی اہلکاروں کو ٹیکے لگا کر سماج ان کا قرض ادا کررہا ہے۔ نریندر مودی نے آج دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے کورونا کے خلاف جنگ میں طبی اہلکاروں کی خودسپردگی اور قربانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ قوم صرف مٹی، پانی، کنکر، پتھر سے نہیں بنتی بلکہ قوم کا مطلب ہمارے لوگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف لڑائی کو پورے ملک نے اسی جذبے کے ساتھ لڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جب ہم گزرے ہوئے برسوں کو دیکھتے ہیں، ایک فرد کی حیثیت سے ایک کنبہ کے طور پر اور ایک ملک کی حیثیت سے ہم نے بہت کچھ دیکھا، جانا اور سمجھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910570
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش