0
Sunday 17 Jan 2021 00:31

ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ

ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ
اسلام ٹائمز۔ ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ طیارے کی مالک پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے، ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اس حوالے سے بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ پی آئی اے حکام کو حیرانی ہے کہ جب معاملہ قانون کے مطابق چل رہا تھا تو کمپنی نے یہ اقدامات کیوں اٹھائے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپور ایئرپورٹ پر ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر مقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔ طیارے کی لیز کے واجبات ادا نہ کرنے پر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 910635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش