0
Sunday 17 Jan 2021 00:54

ملایشیاء میں طیارہ ضبط ہونا پاکستان کی بہت بڑی بدنامی ہے، اسفندیار ولی

ملایشیاء میں طیارہ ضبط ہونا پاکستان کی بہت بڑی بدنامی ہے، اسفندیار ولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے ملائیشیا میں پی آئی اے کے طیارے کے ضبط ہونے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں نے ملک کا سر شرم سے جھکا دیا، سلیکٹڈ حکومت کی نااہلی، جاہلیت اور غیر سنجیدگی نے پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کردیا ہے، آج بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندہ کردیا گیا لیکن حکمرانوں کو کوئی شرم نہیں، حکومت ملکی ترقی، خوشحالی اور عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپوزیشن کے خلاف متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاید یہ دنیا کا واحد ملک ہوگا جس کا سرکاری طیارہ لیز ادا نہ کرنے پر قبضے میں لیا گیا ہے، پی آئی اے کو پہلے جھوٹ کے ذریعے جعلی ڈگریوں میں بدنام کیا گیا اور اب یہ واقعہ نااہلی کی انتہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جاری بدحالی کے ذمہ دار صرف سلیکٹڈ نہیں سلیکٹرز بھی ہیں، جنہیں عوام کو حساب دینا ہوگا، آج کوئی ادارہ ایسا نہیں جو خسارے میں نہ ہو، سٹیل ملز، ریڈیو پاکستان، کلاس فور ملازمین، ڈاکٹرز، نرس، وکلاء سب احتجاج کررہے ہیں، اگر اب ان حکمرانوں کی روش نہیں بدلی تو پاکستان کو 50 سال مزید پیچھے جانے میں دیر نہیں لگے گی، انہوں نے کہا کہ ملائیشیا واقعے پر وزیر ہوا بازی سمیت ہر ذمہ دار کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 910638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش