?>?> حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار - اسلام ٹائمز
0
Sunday 17 Jan 2021 11:56

حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار

حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔ اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہوا ہے، آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 910679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش