0
Sunday 17 Jan 2021 13:58

وزیراعظم کےکرپشن کیخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق

وزیراعظم کےکرپشن کیخلاف جہاد سے قوم کرپٹ لٹیروں کی چیخیں سن رہی ہے، فردوس عاشق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کی وجہ سے قوم کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 13 سال بعد مکمل بحالی، برآمدات میں 8 سال بعد اضافہ، کرنٹ اکاؤنٹ 20 سال بعد سرپلس، بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے بےنقاب، گزشتہ 10 سال میں اینٹی کرپشن نے صرف 43 کروڑ کی ریکوری کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے 27 ماہ میں کرپٹ افراد سے 206 ارب روپے ریکور کرکے حکومتی خزانے میں جمع کروائے، یہ ہے نیا پاکستان۔ معاون خصوصی نے کہا کہ یہ ہے کپتان کا نیا پاکستان جس میں وزیراعظم عمران خان کے کرپشن کےخلاف جہاد کی وجہ سے قوم ان کرپٹ لٹیروں کی زور دار چیخیں سن رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 910691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش