0
Friday 22 Jan 2021 01:22

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ
 اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور سیکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کیا۔ اس موقعے پر آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نیشنل سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 911618
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش