0
Friday 22 Jan 2021 11:44

حکومت مخالفین اسرائیل میں وفد خود بھیجتے ہیں اور انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں، شہباز گل

حکومت مخالفین اسرائیل میں وفد خود بھیجتے ہیں اور انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں، شہباز گل
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ اندرونی مدد گاروں کے ذریعے پاکستان کو انتشار کی جانب دھکیلا جا رہا ہے، بھارتی کوشش میں اس کے حواری وہ بنے ہیں جن کے مفادات سانجھے ہیں۔ کراچی میں جے یو آئی کی اسرائیل نامنظور ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے حواری وہ ہیں جن کے کاروباری تعلق بھارت سے وابستہ ہیں، حواری وہ ہیں جو بھارتی ایجنٹس سے مری میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے، انکشافات کے باوجود بھارت کی مذمت کے بجائے خاموش ہیں، اسرائیل میں وفد خود بھیجتے ہیں اور انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 911653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش