0
Saturday 23 Jan 2021 09:11

امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا افغان ہم منصب سے فون پر رابطہ

امریکی صدر کے مشیر قومی سلامتی کا افغان ہم منصب سے فون پر رابطہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر قومی سلامتی جیک سلیوان نے افغان ہم منصب حمداللہ محب سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گفتگو میں مشیر قومی سلامتی وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ طالبان کے ساتھ امن معاہدے پر نظرثانی کرے گی، جائزہ لیا جائے گا کہ طالبان کے مسلح گروپ سے تعلقات ختم ہوئے ہیں یا نہیں ہوئے۔ واضح رہے کہ امریکا افغان طالبان امن معاہدہ گذشتہ سال ہوا تھا، امن معاہدے کے تحت مئی 2021ء تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکالا جانا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اس ماہ کی پندرہ تاریخ کو افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد اڑھائی ہزار کر دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 911821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش