0
Saturday 23 Jan 2021 12:12

برفباری سے مقبوضہ کشمیر کی فضائی سروسز میں خلل

برفباری سے مقبوضہ کشمیر کی فضائی سروسز میں خلل
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے انتظامیہ نے کہا کہ وادی میں تازہ برفباری کے نتیجے میں ہفتہ کو کشمیر کی فضائی سروسز میں خلل پڑا ہے۔ وادی کشمیر بھر میں تازہ برفباری کا سلسلہ آج صبح شروع ہوگیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔ حکام کے مطابق آج صبح سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کسی طیارے نے پرواز نہیں بھری اور نہ کوئی جہاز سرینگر آسکا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا رن وے پر برف کی موجودگی کی وجہ سے ہوا ہے چونکہ برفباری ہورہی ہے اس لئے رن وے کو فوری طور پر صاف کرنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ موسم کی خرابی کے پیش نظر اُڑنوں میں تاخیر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسم بہتر ہونے کی صورت میں ہی اڑانوں سے متعلق کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 911831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش