0
Wednesday 27 Jan 2021 15:54

بھارت میں 12689 نئے کورونا وائرس کیسز، 137 ہلاکتیں

بھارت میں 12689 نئے کورونا وائرس کیسز، 137 ہلاکتیں
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں نشب و فراز کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ کیسز گھٹ کر 12689رہ گئے، جبکہ نئے کیسز کے مقابلہ میں اس وباء کو مات دینے والوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 20 لاکھ 29 ہزار 419 افراد کو کوڈ 19 کے حفاظتی ویکسین دیئے گئے ہیں۔ بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے اسی عرصے کے دوران 13320 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مریضوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار 305 ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 137 کورونا مریضوں موت ہونے سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 724 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 912699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش