0
Sunday 14 Feb 2021 13:15

اسلام آباد، جی بی کے ایگری گریجویٹس، اسکالرز اور ڈاکٹرز کے وفد کی صوبائی وزیر کاظم میثم سے ملاقات

اسلام آباد، جی بی کے ایگری گریجویٹس، اسکالرز اور ڈاکٹرز کے وفد کی صوبائی وزیر کاظم میثم سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ایگری گریجویٹس، اسکالرز اور ڈاکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے زرعی شعبے کے مسائل، مواقع اور دیگر ایشوز پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت زراعت سے مربوط تمام ماہرین سے ان کی رائے لے گی اور ان کی رہنمائی میں اس شعبے کو بہترین شعبہ بنائیں گے۔ اس سے علاقے کی تعمیر و ترقی بھی ہوگی اور لوگوں کا معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔ اس موقع پر جی بی کے زرعی ماہرین نے شعبے کی بہتری کیلئے اپنی رائے پیش کی اور گلگت بلتستان میں موجود زراعت کے پوٹینشل اور اس کے حوالے سے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس شعبے کو بہتر بنانے کے لئے ہر طرح کی خدمات دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 916199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش