0
Thursday 4 Mar 2021 17:59

یمن کیجانب سے جارح سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات "آرامکو" پر کامیاب جوابی حملہ

یمن کیجانب سے جارح سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات "آرامکو" پر کامیاب جوابی حملہ
اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے آج جمعرات کے روز جارح سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر کامیاب جوابی کارروائی کی گئی ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق جنرل یحیی سریع کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز نے جدہ میں واقع جارح سعودی رژیم کی تیل کی تنصیبات "آرامکو" پر کامیاب جوابی حملہ کیا ہے جس میں ملک کے اندر تیار کئے جانے والے یمنی بیلسٹک میزائل "قدس2" کا استعمال ہوا ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے دوسری طرف اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں بھی لکھا ہے کہ مذکورہ یمنی میزائل قدس2 نے جارح سعودی اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جبکہ یہ جوابی کارروائی یمن کے سخت ترین سرحدی محاصرے اور یمن کے خلاف مسلسل سعودی جارحیت کے مقابلے یمنی قوم کا منطقی و قانونی حق ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 919640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش