0
Thursday 4 Mar 2021 19:28

ایف بی آر کے بےنامی زون کراچی کی اہم کامیابی

ایف بی آر کے بےنامی زون کراچی کی اہم کامیابی
اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے بےنامی زون کراچی کو اہم کامیابی ملی، عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بے نامی زون کراچی کی کارروائی کے دوران عبدالغفار نامی شخص کے شناختی کارڈ پر 15 گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا، شہری نے تحریری بیان اینٹی بے نامی زون کراچی کو دے دیا۔ عبدالغفار کا کہنا ہے کہ میرے نام سے رجسٹرڈ تمام 15 گاڑیوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس نے کہا کہ میں نہیں جانتا ان گاڑیوں کا اصل مالک کون ہے، کسی نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا ہے، تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن میرے نام سے منسوخ کردی جائے۔ ذرائع اینٹی بے نامی زون کے مطابق تمام بے نامی گاڑیوں کو ضبط کرکے نیلام کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بے نامی گاڑیوں سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 919656
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش