?>?> صومالیہ میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک - اسلام ٹائمز
0
Sunday 7 Mar 2021 11:21

صومالیہ میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک

صومالیہ میں کار بم دھماکا، 20 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا بتانا ہے کہ بارودی مواد سے بھری گاڑی ایک ریسٹورینٹ کے گیٹ پر ٹکرائی جس کے بعد زوردار دھماکا ہوا اور پھر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچا اور دھماکے کے بعد دھویں کے اونچے بادل دور تک دکھائی دیے۔ صومالیہ کے شدت پسند گروپ الشباب نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 920122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش