0
Tuesday 16 Mar 2021 19:03

جے یو پی کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے

جے یو پی کے مرکزی صدر اعجاز ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے۔ انہیں دل کی تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹر سرور نے جے یو پی کے سربراہ کی انجیو گرافی کی۔ جس کے بعد انہیں دو سٹینٹ ڈالے گئے۔ پیر اعجاز ہاشمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ وہ ایک دو دن میں گھر منتقل ہو جائیں گے۔ پیر اعجاز ہاشمی کے فرزند بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے دوست احباب اور جے یو پی کے کارکنوں سے اپنے والد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 921886
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش