0
Tuesday 30 Mar 2021 01:39

پیپلز پارٹی کا عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ

پیپلز پارٹی کا عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے عید پر قوم کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا۔ سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عید پر پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کا تحفہ دیں گے، حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں، پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ نون اپنے وزیراعلیٰ کا اعلان کرے، پیپلزپارٹی ساتھ دے گی۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ آج پنجاب میں تمام طبقات سڑکوں پر ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں، مہنگائی، بیروزگاری اور انارکی بڑھتی جا رہی ہے، پنجاب کا وزیراعلیٰ نا اہل، ناکام اور نکھٹو ہے، یہ ہمارا کسٹوڈین نہیں بن سکتا، پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے۔

حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 25 سے 30 ممبران ہم سے سوال کرتے ہیں کہ آپ پنجاب میں تبدیلی کیوں نہیں لاتے، شہباز اور حمزہ سے رابطہ کر کے بات کرینگے کہ بطور اکثریتی جماعت اگے آئیں، وزارت اعلی ان کا حق بنتا ہے، ہم نے اب آواز بلند نہ کی تو حکومت کے شریک جرم ٹھہریں گے۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ قوم کو عید کے بعد پنجاب میں تبدیلی کی عیدی دینگے، جدوجہد اور رابطے تیز کرینگے، اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کےن لیگ کے بیانیے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 924157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش