0
Monday 12 Apr 2021 00:48

 قائد میاں نواز شریف اور دیگر رہنماوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، میئر ملتان 

 قائد میاں نواز شریف اور دیگر رہنماوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، میئر ملتان 
اسلام ٹائمز، ملتان کے میئر چوہدری نوید الحق آرائیں نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کو فعال کیے بغیر نچلی سطح پر عوام کے مسائل کسی صورت حل نہیں ہوسکتے۔ اسی لیے نیازی حکومت ہٹ دھرمی کی بجائے بلدیاتی نظام کو فوری طور پر صحیح معنوں میں بحال کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین رہنماء روبینہ شاہین اور فہمیدہ چوہان سے اپنی رہائش گاہ پر کی گئی ملاقات میں کیا۔ چوہدری نوید الحق آرائیں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، موجودہ حکومت پہلے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے چنگل سے نکلے اور عوام کی بہتری کا سوچے، گذشتہ تین سالوں کے دوران اس عمران خان نے غریب قوم کی ہڈیاں تک چوس لی ہیں۔

عوام کا صبر ہے کہ عوام ابھی تک خاموش ہے، عوام کے صبر کا فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ قائد میاں نواز شریف اور دیگر رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں اور میاں نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کی جائے، ایسا نہ ہو کہ لیگی کارکنان بنی گالہ کا گھیراو کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں، جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے، نواز لیگ عوام کے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ پیپلزپارٹی کی طرح معمولی عہدے کے لیے دھوکہ نہیں دے گی۔
خبر کا کوڈ : 926641
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش