0
Monday 12 Apr 2021 01:00

سیاسی جماعتیں ون مین شو اور فیملی پالیٹکس کو ترک کر کے اپنے اندر جمہوریت لائیں، سراج الحق

سیاسی جماعتیں ون مین شو اور فیملی پالیٹکس کو ترک کر کے اپنے اندر جمہوریت لائیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے سیاست کو کاروبار بنایا ہوا ہے، مافیاز کا راج ہے جو فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، دولت کے پجاریوں نے عوام کی امیدوں اور ارمانوں کا خون کر دیا ہے، ملک آگے کی بجائے پیچھے کی جانب جا رہا ہے، پاکستان دنیا کے ان چار بڑے ممالک میں شامل ہے جو آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرضہ لے رہے ہیں۔ اب تک لیے گئے قرض کا آڈٹ ہونا چاہیے۔ جن جن سرمایہ داروں اور وڈیروں نے قرضے معاف کروائے ان کا بھی حساب ہونا چاہیے۔ پی ٹی آئی کی حکومت سے بہتری کی کوئی توقع نہیں۔ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں۔ بیڈگورننس، مہنگائی، بے روزگاری موجودہ حکومت کے ٹریڈ مارکس ہیں، سیاسی جماعتیں ون مین شو اور فیملی پالیٹکس کو ترک کر کے اپنے اندر جمہوریت لائیں۔ اداروں میں ریفارمز متعارف کیے بغیر کوئی چارہ نہیں، قانون کا تقاضا ہے کہ سبھی ادارے اپنی اپنی حدود میں کام کریں، پارلیمنٹ کی بالادستی مقدم مگر حکومتوں نے اسے اکھاڑہ کے طور پر استعمال کیا۔ عدالتوں، تعلیمی اداروں، نظام زندگی میں اللہ کا نظام متعارف کروانا ہوگا۔ دین ہی فلاح کا راستہ ہے، عوام اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں تو کامیابی ان کے قدم چومے گی، پاکستان کی بقا اور سلامتی قرآن وسنت میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 926643
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش