?> بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، اسد نقوی - اسلام ٹائمز
0
Tuesday 20 Apr 2021 00:25

بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، اسد نقوی

بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان فیروز والا میونسپل کارپوریشن کے الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، پولیٹیکل کونسل ممبر پنجاب سید حسین زیدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید حسن رضا ہمدانی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی، سیکرٹری مالیات رائے ناصر علی و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیروز والا کارپوریشن انتخابات کیلئے سیکرٹری یوتھ ضلع شیخوپورہ سید زین رضوی کو آرگنائزر نامزد کیا گیا۔ سید زین رضوی نے کارپوریشن الیکشن کے حوالے سے اپنی تمام تر فعالیت بروئے کار لاتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا ہے کہ لوکل باڈی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔ عہدیداران و کارکنان کے ٹیم ورک اور انتھک محنت کا نتیجہ ان شاء اللہ قوم کیلئے نوید سحر ثابت ہوگا اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی خدا کے خصوصی کرم اور آئمہ اہل بیتؑ کی خصوصی نظر سے ان شاء اللہ سرخرو ہوں گے۔ لاہور ڈویژن کے لوکل باڈیز الیکشنز میں مجلس وحدت مسلمین اہم کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 928144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش