?>?> حساس اسرائیلی مقامات کیجانب اپنے میزائل تیار کر لو! "انتفاضۂ رمضان" سے متعلق حماس کا اہم بیان جاری - اسلام ٹائمز
0
Sunday 25 Apr 2021 23:02

حساس اسرائیلی مقامات کیجانب اپنے میزائل تیار کر لو! "انتفاضۂ رمضان" سے متعلق حماس کا اہم بیان جاری

حساس اسرائیلی مقامات کیجانب اپنے میزائل تیار کر لو! "انتفاضۂ رمضان" سے متعلق حماس کا اہم بیان جاری
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ قدس میں گذشتہ کئی دنوں سے غاصب صیہونی فوج اور نہتے فلسطینی شہریوں کے درمیان جاری جھڑپوں، جن میں تاحال سینکڑوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، کے حوالے سے فلسطینی مزاحمتی فورس "حماس" کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں جاری "انتفاضۂ رمضان" سے متعلق حماس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے اہم نکات یہ ہیں:

- تمام عوامی مزاحمتی حلقوں کے درمیان پہلے سے بڑھ کر اتحاد و اتفاق پیدا کیا جائے اور اُنہیں واحد کمان میں لایا جائے۔
- قدس شریف کے قدیمی حصے میں بڑی تعداد میں اجتماعات منعقد کئے جائیں جن کے بعد مسجد اقصی اور اس کے صحن میں فجر، عشاء اور تراویح کے لئے باجماعت نمازوں کا اہتمام کیا جائے۔
- ہم مغربی کنارے اور 1948ء میں قبضے میں چلی جانے والی سرزمینوں پر رہائش پذیر تمام فلسطینیوں کو؛ اس غاصب صیہونی فوج کے مقابلے میں مسجد اقصی میں جمع ہو کر باجماعت نماز ادا کرنے کی کھلی دعوت دیتے ہیں جو مسلمانوں کو وہاں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دیتے۔
- ہم یہودی نشین محلوں اور غاصب صیہونی بستیوں کے نزدیکی علاقوں میں رات کے وقت بھرپور احتجاج کی کال دیتے ہیں تاکہ قابض صیہونیوں سے اُن کے جرائم کا حساب لیا جا سکے۔
- ہم غزہ کی پٹی کے بہادر مزاحمتی محاذ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی انگلی لبلبی پر رکھ کر اپنے میزائلوں کا رُخ دشمن کی خفیہ پناگاہوں اور حساس فوجی مقامات کی جانب موڑ لے اور بالکل تیار ہو جائے۔
- ہم اندرون و بیرون ملک موجود تمام فلسطینی قوم کے ساتھ ساتھ پوری عربی قوم سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قدس شریف سے اٹھنے والی اس تحریک کا بھرپور ساتھ دینے کے لئے اٹھ کھڑی ہو اور صیہونی دشمن پر ثابت کر دے کہ قدس شریف کے رہائشی میدان میں تنہاء نہیں۔

دوسری طرف حماس کے سیاسی ونگ کے رکن محمد الہندی نے بھی جاری جدوجہد کے حوالے سے پوری فلسطینی قوم کو تمام شہروں میں "انتفاضۃ رمضان" میں بھرپور شرکت کی دعوت دی ہے۔ محمد الہندی نے "فلسطین الیوم" کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ قدس شریف کے رہائشی فلسطینی شہری اپنے اِس انتفاضے کے ذریعے درحقیقت پوری دنیا میں موجود آزاد امتِ مسلمہ کو اُس غاصب و نسل پرست صیہونی رژیم کے خلاف ابھار رہے ہیں جو عرصۂ دراز سے قدس کے رہائشیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے لہذا امتِ مسلمہ نہتے فلسطینیوں کی پکار پر لبیک کہے!
خبر کا کوڈ : 929200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش