0
Thursday 6 May 2021 00:55

کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست سننے کیلئے 3 نام تجویز

کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی درخواست سننے کیلئے 3 نام تجویز
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک کی نظرثانی کی درخواست سننے والی کمیٹی کے لئے 3 نام تجویز کر دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی پابندی پر نظرثانی درخواست سننے کے لئے کمیٹی کے قیام کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی ہے، کمیٹی کی تشکیل کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کے لئے تین نام تجویز کئے ہیں، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ محمد ایوب چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ محمد رمضان اور وزارت قانون کے جوائنٹ سیکرٹری خرم شہزاد مغل شامل ہیں۔ کمیٹی کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی کی اپیل پر نظرثانی کا آغاز کرے گی۔

واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے بعد گذشتہ ماہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے حکومت کی جانب سے کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے کے خلاف سیکرٹری داخلہ کے پاس نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ تحریک لبیک الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اس پر عائد کردہ پابندی بلاجواز ہے جسے ختم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 930991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش