0
Friday 7 May 2021 18:59

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 17 فیصد اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 17 فیصد اضافہ
اسلام ٹائمز۔ ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں پھر سے 0.50 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 17.05 فیصد ہوگئی۔ ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں آٹا، ٹماٹر، چینی، دال مونگ، تازہ دودھ، گائے کا گوشت، بکرے کا گوشت، ویجی ٹیبل گھی،خشک دودھ، گڑ، سرسوں کا تیل اور  دیگر 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انڈے، آلو، پیاز، لہسن، ایل پی جی اور دال چنا سمیت 7 اشیا سستی ہوئیں جب کہ 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 19.81 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 17.15 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی والوں کے لیے 16.23 فیصد،29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 16.40 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ ماہ رمضان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز اور بچت بازاروں کے ذریعے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش