0
Tuesday 11 May 2021 23:58

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہوگی

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔ عرب اخبار سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جب کہ مملکت میں 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 932121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش