0
Friday 14 May 2021 20:09

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 343144 نئے کیسز ظاہر

بھارت میں کورونا انفیکشن کے 343144 نئے کیسز ظاہر
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے گھٹتے سلسلے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3.44 لاکھ مریض صحتیاب ہوہے ہیں اور اب تک اس بیماری سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے حالانکہ تیسرے دن بھی چار ہزار افراد زندگی کی جنگ ہار گئے۔ اس درمیان جمعرات کو 20 لاکھ 27 ہزار 162 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ملک میں اب تک 17 کروڑ 92 لاکھ، 98 ہزار 584 افراد کی ٹیکہ کاری کی جاچکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین لاکھ 44 ہزار 776 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جنہیں شامل کرکے اب تک دو کروڑ 79 ہزار 599 افراد کورونا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

اس عرصے کے دوران 343144 نئے معاملے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد دو کروڑ 40 لاکھ 46 ہزار 809 ہوگئی۔ فعال کیسز 5632 کم ہوکر 37 لاکھ 04 ہزار 893 ہوگئے ہیں۔ اس دوران 4000 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے مرنے والے افراد کی تعداد 262317 ہوگئی ہے۔ بھارت میں شفایابی شرح بڑھ کر 83.50 فیصد اورفعال معاملات کی تعداد کم ہوکر 15.41 فیصد ہوگئی ہے، وہیں شرح اموات ابھی 1.09 فیصد ہے۔
خبر کا کوڈ : 932491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش