0
Saturday 15 May 2021 18:54

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، آئی ایس او کے طلبہ تنظیموں سے رابطے، مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے کا عزم

فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت، آئی ایس او کے طلبہ تنظیموں سے رابطے، مشترکہ بیانیہ تشکیل دینے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اور متحدہ طلبہ محاذ کے مرکزی عہدیدار عارف حسین نے تمام طلبہ تنظیموں کے رہنماوں سے رابطہ کیا ہے اور فلسطین میں اسرائیلی بربریت کیخلاف مشترکہ قومی بیانیہ تشکیل دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ چھ روز سے فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہیں۔ مرکزی صدر نے کہا صیہونیت کے مظالم کیخلاف عالم اسلام کو متحد ہو کر ٹھوس موقف اپنانا ہوگا۔

انہوں نے مطالبہ کیا پاکستان مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف واضح کرے، ہم دو ریاستی حل نہیں بلکہ اسرائیلی بربریت کیخلاف مزاحمت کے حامی ہیں، وزیراعظم پاکستان حماس کے رہنماء اسماعیل سے رابطہ استوار کریں اور مکمل حمایت کا اعلان کریں۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے اسرائیلی مظالم کیخلاف 16 مئی کو ملک گیر مردہ باد امریکہ و اسرائیل منانے کا عزم بھی کیا، جس کے تحت ملک کے گوش و کنار میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی صدر نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے تمام طلبہ تنظیموں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 932609
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش