?>?> غاصب یہودی بستیوں پر فلسطینی راکٹ باری جاری، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی - اسلام ٹائمز
0
Saturday 15 May 2021 14:34

غاصب یہودی بستیوں پر فلسطینی راکٹ باری جاری، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی

غاصب یہودی بستیوں پر فلسطینی راکٹ باری جاری، متعدد صیہونی ہلاک و زخمی
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی محاذ نے صیہونی حملوں کے جواب میں آج صبح مقبوضہ فلسطین میں واقع غیر قانونی یہودی بستیوں کی جانب دسیوں راکٹ فائر کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ پر ہونے والے صیہونی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی محاذ نے بئر السبع، اشدود، کیسوفیم، العین الثالثہ اور عسقلان کو دسیوں راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے باعث غاصب صیہونی بستیوں کی بجلی منقطع ہو گئی اور لاکھوں غاصب آبادکاروں کو دسیوں گھنٹے زیرزمین پناگاہوں میں گزارنا پڑے۔ عرب چینل المیادین کے مطابق فلسطینی راکٹوں میں سے چند ایک غاصب صیہونی بستیوں میں واقع آتشزا مواد کے ایک گودام کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے باعث موقع پر موجود کئی ایک غاصب صیہونی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے ہونے والے نقصان کو چھپایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری ہونے والے بیان میں غاصب صیہونی فوج نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "آگ انتہائی وحشتناک ہے!" تاہم اس کے مقام کی جانب کوئی اشارہ نہیں کیا۔

خبر کا کوڈ : 932637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش