0
Monday 17 May 2021 05:21

اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، علامہ کامران حیدر عابدی

اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے، علامہ کامران حیدر عابدی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں علامہ کامران حیدر عابدی، مولانا رجب علی بنگش، حسنین مہدی، مولانا آصف قمی، مولانا مردان علی شاہ، مولانا ملک بشیر حسین کربلائی، مولانا طارق مشہدی اور دیگر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب ریاست مظلوم فلسطینیوں پر مظالم بند کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔ اپنے خطاب میں علامہ کامران حیدر عابدی نے کہا کہ جوانوں بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کی کثیر تعداد اب تک شہید ہوچکی لیکن اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، مظالم کی ایک حد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک، انسانی حقوق کی تنظیمیں صدائے احتجاج بلند کریں اور مظلوم فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوائیں۔
خبر کا کوڈ : 932913
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش