0
Monday 17 May 2021 11:35

اپوزیشن کے خلاف حکومت گھٹیا مہم جوئی میں مصروف ہے، رانا ثناءاللہ

اپوزیشن کے خلاف حکومت گھٹیا مہم جوئی میں مصروف ہے، رانا ثناءاللہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں کہ وزیرداخلہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا، قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لئے نہیں بلکہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے بلایا گیا ہے۔ نواز لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف حکومت گھٹیا مہم جوئی میں مصروف ہے، ہمارے حکمران مظلوم مسلمانوں کی بجائے شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے اجلاس بلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم حکومتیں بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہیں،کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم ہو رہے ہیں اور اس مرحلے پر بھی اس حکومت کو عوام کی فکر نہیں ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ حکومت کو سوائے انتقام اور اے ٹی ایم بھرنے کے اور کوئی کام نہیں،انہیں ملک عوام اور مظلوم مسلمانوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ لیگی رہنما نے پی ڈی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اب پی ڈی ایم اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی، عید کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اہم فیصلے ہوں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں ہمارا استعفوں کے معاملے پر اختلاف ہوا تھا، اب اجلاس میں کچھ نہ کچھ حل نکلے گا۔ نواز لیگ پنجاب کے صدر نے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین کے ساتھ جو ہو رہا ہے اس کی مذمت کرتے ہیں۔ رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ کاروباری معاملات کو کرمنلز کیس میں ڈالا جا رہا ہے، جہانگیر ترین کے خلاف جو کارروائی ہو رہی ہے وہ انتقامی کارروائی ہے،کسی بھی کاروباری گروپ کے خلاف اس قسم کی کارروائیاں نہیں ہونی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 932960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش