0
Monday 17 May 2021 11:41

او آئی سی کا اقوام متحدہ سے فلسطینیوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ

او آئی سی کا اقوام متحدہ سے فلسطینیوں پر حملے رکوانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حملے رکوانے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق او آئی سی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یہ حملے رکوائے اور بے گناہ فلسطینیوں کو بچانے کے لیے بین الاقوامی حفاظتی فورس مہیا کرے۔ اجلاس سے خطاب کے دوران ایران اور ترکی نے اسرائیل سے تعلقات بہتر بنانے والے مسلم ممالک کو  بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی جارہی ہے، اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 932964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش