0
Tuesday 18 May 2021 01:11

خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، ناران کاغان اور سوات کے سیاحتی مقام بند رہیں گے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت صوبائی حکومت نے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، چترال، سوات، کمراٹ، ناران، کاغان اور دیگر سیاحی مقامات جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں رہیں گی۔ اس حوالے سے سیاحتی اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، سیاحتی مقامات پر تمام ہوٹل، پارک اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، محکمہ سیاحت کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہیں گی۔
خبر کا کوڈ : 933084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش