0
Tuesday 18 May 2021 02:06

مجلس وحدت مسلمین کا 21 مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان

مجلس وحدت مسلمین کا 21 مئی بروز جمعہ ملک گیر یوم یکجہتی فلسطین منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے جمعہ کے روز ملک گیر یوم یکجہتی مظلومین فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔ 21 مئی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔ مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پوری قوم سے اپیل کی ہے کہ مظلومین فلسطین کی حمایت میں گھروں سے نکلیں۔ انہوں نے کہا مزید کہا کہ ریلیوں کا مقصد فلسطین کی حمایت اور اسرائیلی بربریت پر آواز بلند کرنا ہے۔ باشعور مسلمانوں نے مل کر بے حس حکمرانوں کو مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑنا ہے۔ مسئلہ فلسطین پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت اور بدترین بے حسی ہے۔
خبر کا کوڈ : 933087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش