0
Tuesday 18 May 2021 13:30

اسرائیل کیخلاف مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ سڑکوں پر نکل آئے

قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی
اسرائیل کیخلاف مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ سڑکوں پر نکل آئے
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے فلسطینیوں پر ظالمانہ تشدد کیخلاف مسلم، مسیحی، ہندو اور سکھ راہنما ہم آواز ہوگئے۔ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے زیراہتمام کیتھیڈرل چرچ لاہور میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا عاصم مخدوم اور آرچ بشپ سبسٹین فرانس شاء نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر فادر اشفاق انتھونی، سہیل احمد رضا، علامہ اصغرعارف چشتی، فادر فرانسس صابر، فادر مشتاق پیارا، قاسم علی قاسمی، چودھری محمد ارشد گجر، ڈاکٹر بدر منیر مجددی بھی شریک تھے۔
 
شرکا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پر ظلم رکوانے میں کردار ادا کریں، آرچ بشپ سبیسٹین فرانسیس کا کہنا تھا کہ فلسطین  مسلم مسیحی دونوں کیلئے مقدس سرزمین ہے، فلسطینیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہیں، القدس  کی آزادی ہم سب کا مشترکہ مطالبہ ہے۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو فلسطینیوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے، انسانی  حقوق کی تنظیموں کو اس ظالمانہ تشدد کیخلاف خاموشی توڑنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 933159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش